(ویب ڈیسک ) عالمی سرچ انجن ’گوگل‘ نے نئے سال 2024ء کا استقبال منفرد ڈوڈل سے کیا ہے۔
غبارے، رنگ برنگے ربنز اور ہنستے مسکراتے گلوب کے ساتھ گوگل نے اپنی مرکزی تصویر کو تبدیل کر کے نئے سال 2024ء کا استقبال کیا۔
دنیا کے سب سے مشہور سرچ انجن گوگل نے ہرسال کی طرح اس بار بھی نئے سال کا جشن منانے کے لیے اپنا مرکزی فرنٹ تبدیل کیا ہے ، یہ تبدیلی آج رخصت ہونے والے 2023ء کو الوداع کہنے اور کل سے شروع ہونے والے نئے سال کے استقبال کا پیغام ہے۔
گوگل سائٹ کی مرکزی شکل جشن کےانداز میں نمودار ہوئی ، اسے "نئے سال کی شام کا جشن" کا عنوان دیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ نئے سال کی شام سال کے اختتام کی 31 دسمبر کی رات ہے اور یہ گریگورین کیلنڈر میں سال کا آخری دن ہے اور اس کے بعد آنے والا دن نئے سال میں شمار ہوگا جبکہ دنیا کے کئی ممالک نئے سال کی شام کو سرکاری موقع کے طور پر مناتے ہیں۔