اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ نہیں چاہتی بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو: خواجہ سعد رفیق

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نہیں چاہتی بیلٹ پیپر پر بلے کا نشان نہ ہو۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  ملک عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کی طاقت سے چلے گا، ہم چاہتے ہیں کہ بلا ہمارے سامنے ہو، بانی پی ٹی آئی صاحب آپ فیڈر میں دودھ نہیں پیتے، جب آپ حلقے سے باہر کے لوگ لائیں گے تو کاغذ مسترد ہی ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم چند ارب ڈالر ادھار پر مانگے گئے پیسے رکھ کر گزارا کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں سے پوچھیں انہیں کس حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ2صوبائی اسمبلیاں توڑیں، ان سے پوچھیں کہ کس نے مشورہ دیا تھا کہ 9مئی کے واقعات کریں، بانی پی ٹی آئی کا آتش انتقام اور حسد ان کو لے ڈوبا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے تھے یہ تبدیلی لائیں گے،وہ تبدیلی کے نام پرفراڈ تھا، ان کے پونے چار سال میں 1میگاواٹ بجلی کا اضافہ نہیں ہوا، مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ ختم  کی اور آئی ایم ایف کو خیر باد کہا، ہم نے ریلوے کو سیدھا کیا،موٹرویز بنائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ابھی ہم راستے میں تھے کہ چند لوگوں کی نظر لگ گئی، ایک چور جیل چلاگیا ہے اور باقی گھروں میں چلے گئے ہیں،  یہ تاریخ کے کٹہرے میں مجرم بن کر کھڑے رہیں گے، 2018 میں آرٹی ایس بیٹھا کر نتائج بدلے گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا، مسلم لیگ (ن) کے کام بولتے ہیں جدید پاکستان کی تعمیر کرنے والا نوازشریف ہے، نواز شریف نے ایٹمی دھماکوں سےملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف اور شہباز شریف نے ملک کو مضبوط کیا،مسلم لیگ (ن) نے ملک میں موٹروے، سڑکوں کے جال بچھائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے