اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور نوازشریف کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے، 8 فروری کو قائد کا قرض اتارنا ہے: عطا تارڑ

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور کل بھی نوازشریف کا قلعہ تھا آج بھی ہے، ہم نے 8 فروری کو ن لیگ کے قائد نوازشریف کا قرض اتارنا ہے۔

مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری جماعت ایک مشکل دور سے نکل کر باہر آئی ہے، جب بھی قوم پر مشکل وقت آیا تمام مشکلات کا ایک ہی جواب تھا نوازشریف، لاہور میاں نوازشریف سے عشق کرتا ہے، لاہور کو مسلم لیگ ن کا قلعہ کہتے ہیں، برے سے برے وقت میں بھی لاہور نے شیر کو کامیاب کرکے اسمبلیوں میں پہنچایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سننے میں آیا یہاں این اے 127 میں بلاول آگیا ہے، پوچھنا چاہتا ہوں، پیپلز پارٹی نے کراچی میں کونسا ترقیاتی کام کیا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے کونسا منصوبہ لگایا جو اٹھ کر لاہور آگئے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے 1980ء کی دہائی میں خدمت کا سفر شروع کیا، ایک وقت تھا جب کراچی میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ تھی، کراچی کا امن نوازشریف نے ہی بحال کیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل گیا، شہبازشریف، مریم نواز اور سعد رفیق نے قربانی دی، وقت آگیا ہے کہ ہم نے قربانیوں کا قرض اتارنا ہے، پیپلزپارٹی کو تو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے