اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک کرپٹ شخص کی تاجپوشی کیلئے قانون و ضوابط کا جنازہ نکالا گیا: شیخ رشید

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک کرپٹ شخص کی تاجپوشی کیلئے قانون وضوابط کا جنازہ نکالا گیا۔

لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ایک چور کا بائیومیٹرک ایئرپورٹ پر کیا گیا، ایک چور میرا راستہ روکنا چاہتا ہے،ایک ایسا شخص جو 16بار وزیر رہا اس پر الزام لگایا گیا، میں نے کبھی مری کا ریسٹ ہاؤس نہیں دیکھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا مری ریسٹ ہاؤس کے واجبات ادا نہیں کیے، میں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھی ہے، میں کبھی مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں نہیں ٹھہرا، مجھ پر آپ نے 3جھوٹے الزام لگائے ہیں، میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ چوری کیلئے عقل چاہیے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے صرف بانی پی ٹی آئی کو صادق اور امین نہیں کہا، سپریم کورٹ نے شیخ رشید کو بھی صادق اور امین کہا ہے، میں سچائی کی خاطر زندہ رہوں گا، میں اصلی اور نسلی ہوں ،کھڑا رہوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ابھی تک آراو نے کوئی کاپی نہیں دی، میں نے ٹی وی پر سنا ہے کہ نااہل ہوگیا ہوں، حکام بالا سے کہتا ہوں لوگوں کو الیکشن لڑنے دو، معاشی،اقتصادی لحاظ سے ملک بیٹھ رہا ہے، اقتصادی،معاشی ،سیاسی طور پر اس ملک کو زندہ رہنے دو، یہ ملک ڈوب رہا ہے کیونکہ آپ چوروں کو لیکر آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 40دن کا چلہ کاٹا ،کسی نے تشدد نہیں کیا، ، قلم دوات حلقہ 56اور57میں اتحادیوں کی سپورٹ سے جیتے گی، ان کو پتہ ہے کہ عوام کدھر ہیں، ان کو معلوم ہے لوگ قلم دوات کے ساتھ ہیں، آراو صاحب میں لال حویلی میں بیٹھا انتظار کررہا ہوں،میرا جرم کیا ہے، اگر آراو نے میرا جرم نہ بتایا تو صبح ہائی کورٹ پیش ہوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے