اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایئرپورٹ پرجوڑے کے قبضے سے ڈھائی کلوگرام منشیات برآمد

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک ) لاہور سے دوحہ جانیوالے مسافر جوڑے کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام آئس برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس حکام نے بتایا ہے کہ آکاش مسیح اور اس کی اہلیہ دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچے تھے، جوڑے کے سامان کو سکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو گرام آئس برآمد کی گئی منشیات کو دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھا گیا تھا، منشیات سے بھرے پیکٹ بیگز کے خفیہ خانوں سے برآمد کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے