اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شان نے ڈرامہ ’تیرے بن‘‘ کے دوسرے سیزن کی بجائے فلم بنانے کا مشورہ دیدیا

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) فلموں کے معروف اداکار شان شاہد نے مقبول ترین ڈرامے ’تیرے بن‘ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کو مشورہ دیا ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن بنانے کے بجائے اس کی فلم بنائی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

پاکستان ٹی وی پر نشر ہونے والے مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’’تیرے بن‘‘ کے پروڈیوسرعبداللہ کادوانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اس کا دوسرا سیزن بنانے کا اعلان کیا، جس پر شان شاہد نے کمنٹ کرتے ہوئے ڈرامے پر فلم بنانے کا مشورہ دیا۔

عبداللہ کادوانی نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں ’تیرے بن‘ کی شوٹنگ سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ عنقریب ’’تیرے بن‘‘ ڈرامے کے دوسرے سیزن کو نشر کیا جائے گا۔

عبداللہ کادوانی کی ٹوئٹ پر شان شاہد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم کوئی تو دوسرا پارٹ بنا رہا ہے، لیکن میرا اب بھی خیال ہے کہ فلم بنائی جانی چاہئے۔

شان شاہد نے مزید لکھا کہ’تیرے بن‘ برانڈ کے ساتھ اس وقت ہی انصاف ہوگا جب اس پر ڈرامہ سیزن کے بجائے فلم بنائی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ اداکار شان شاہد کے مشورے سے زیادہ تر ایکس صارفین نے بھی اتفاق کرتے ہوئے عبداللہ کادوانی سے مطالبہ کیا کہ وہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی کاسٹ پر مبنی فلم بنائیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ دسمبر 2022 سے جولائی 2023ء تک نشر کیا گیا تھا، جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی، 58 اقساط پرمشتمل ڈرامہ سیریز کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کی شادی شدہ زندگی کی مشکلات کے گرد گھومتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے