اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

2023ء: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو پونے 3 کروڑ سے زائد کالز موصول

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2023 جاری کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر پونے 3 کروڑ سے زائد کالز موصول ہوئیں، شہریوں نے ایمرجنسی نمبر پر 2 کروڑ سے زائد غیر متعلقہ کالز کیں، سیف سٹی نے پولیس اور ریسکیو کے ذریعے 25 لاکھ سے زائد کیسز میں شہریوں کو ایمرجنسی مدد فراہم کی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی 15 پر مختلف معلومات کے حصول کیلئے سوا 5 لاکھ کالز موصول کی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کوتفتیش میں مدد کیلئے ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز میں ویڈیو شہادتیں فراہم کی گئیں، پولیس کو انویسٹی گیشن میں مدد کیلئے 1100 سے زائد 15 ایمرجنسی کالز کا ریکارڈ فراہم کیا۔

 ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 1500 سے زائد مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر فوری ایکشن کروایا، سیف سٹی نے 1 ہزار سے زائد گاڑیاں، موٹر سائیکلز اور رکشے تلاش کر کے مالکان کے حوالے کیے۔

 فرقہ وارانہ، پرتشدد اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر مبنی 2500 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کو بلاک کروایا گیا۔ سیف سٹی میڈیا سنٹر نے 2600 سے زائد ویڈیوز اور بینرز کے ذریعے عوامی آگاہی مہم چلائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے