اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے 'زندگی' کی دھوم مچ گئی

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا اداکارہ صبور علی کے ساتھ رومانوی گانا ‘زندگی’ ریلیز ہوگیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عاطف اسلم کے مداح ہر وقت گلوکار کے نئے گانوں کے آنے کا انتظار کرتے ہیں اور اُن کے ہر گانے کو کافی مقبولیت ملتی ہے۔

اب عاطف اسلم نے سال کے اختتام پر اپنا نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دیا ہے، گلوکار کے اس رومانوی گانے میں اُن کے ہمراہ معروف اداکارہ صبور علی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

عاطف اسلم نے ‘زندگی’ کے عنوان سے اپنا نیا کلاسیکل گانا ریلیز کیا ہے جس کی ہدایتکاری رضوان شیرازی نے کی ہے جبکہ یہ گانا مرحوم شاعر قتیل شفائی کا لکھا ہوا ہے جوکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے گایا تھا۔

اس گانے کو گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 2 ملین سے زائد مداح سُن چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کے مطابق، گانے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ پہلے عاطف اسلم اور صبور علی ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور پھراچانک دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے