اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 14 دہشتگردوں سمیت 22 افراد گرفتار

31 Dec 2023
31 Dec 2023

(لاہور نیوز) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کے 14 دہشتگردوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 6، راولپنڈی 6، بہالپور2، گوجرانوالہ 3، بہاولنگر 1، ننکانہ 1، فیصل آباد 1، شیخوپورہ 1، سرگودھا سے 1 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، بہالپور سے بی ایل اے کے چیف کمانڈر ارشد کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 1 ہینڈ گرینیڈ،2 ای ڈی بم، 28 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، 20 حفاظتی فیوز، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی، دہشت گردوں کی شناخت سفیان، پرویز، توقیر، حکمت اللہ، فیضان حیدر، عامر، عبدالرشید اور حسنین وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، رواں ہفتے 1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران 4164 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 55317 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے