اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایمن سلیم کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پرچھا گئیں

30 Dec 2023
30 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم کی مایوں کی تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی و اداکارہ ایمن سلیم اور اُن کے شوہر کامران ملک کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

سال 2021 میں ڈراما ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا جس کے بعد اس جوڑے کی ڈھولکی اور منگنی کی تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں۔

اب ایمن سلیم اور کامران ملک کی مایوں کی تقریب کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں یہ جوڑی پیلے رنگ کے روایتی ملبوسات میں نظر آئی۔

ایمن سلیم پیلے رنگ کے غرارے میں حسین لگ رہی تھیں جبکہ اُن کے شوہر کامران ملک پیلے رنگ کے کُرتا اور سفید پاجامے میں ملبوس تھے۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے ایمن سلیم اور کامران ملک کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایمن سلیم کو ڈراما سیریل ‘چپکے چپکے’ میں ‘مشی’ کے کردار سے کافی شہرت ملی تھی، اس کے بعد اُنہوں نے ڈراما ‘پرستان’ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے