اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جلدی امراض کیلئے استعمال کی جانیوالی ادویات جسم کے کس حصے کیلئے نقصان دہ ہیں؟جانئے

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ جلدی امراض کیلئے بنائی ادویات کا زیادہ استعمال ہڈیوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین  نے  تحقیق میں 8000 مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز کا مطالعہ کیا ،تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے سوزش کو کم کرنے کے لیے کریمیں استعمال کی تھیں ان کے آئندہ پانچ سالوں میں آسٹوپوروسس میں مبتلا ہونے اور ہڈی فریکچر ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

وہ افراد جو زیادہ مقدار میں ادویات کا استعمال کرتے تھے ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات 34 فی صد زیادہ تو تھے ہی لیکن وہ لوگ جنہوں نے کم مقدار میں دوا کا استعمال کیا ان میں اس کیفیت کے خطرات 22 فی صد زیادہ تھے۔تحقیق میں خواتین مردوں کے مقابلے میں اس مسئلے کا زیادہ آسان ہدف پائیں گئیں۔

انتہائی مؤثر اور محفوظ ہونے کے ساتھ کورٹیکوسٹیرائیڈز کو قلیل مدتی استعمال کے لیے بنایا جاتا ہے کیوں کہ غلط استعمال کیے جانے پر سنجیدہ نوعیت کے مسائل کا سبب ہوسکتا ہے۔یہ ادویات جسم کے کیلشیم اور وٹامن ڈی استعمال کرنے کے طریقے کو بدل کر ہڈیوں کی بیماری اور کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے