29 Dec 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں سموگ کی صورت حال میں قدرے بہتری ریکارڈ کی گئی۔ اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو 82 رہا۔
طویل انتظار کے بعد لاہور میں فضائی آلودگی کا تناسب 200 کی سطح سے نیچے آ گیا ہے جس کے باعث صورت حال میں قدرے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 182 ریکارڈ کیا گیا جبکہ خشک اور سرد موسم کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔