اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میبنہ کرپشن الزامات: پنجاب حکومت نے سیکرٹری سپورٹس کو او ایس ڈی بنا دیا

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) میبنہ کرپشن الزامات کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے شاہد زمان کو او ایس ڈی بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپورٹس نے مشیر کھیل کو تمام محکمانہ امور سے دور کر دیا تھا، پالیسی امور اور کھیلوں کے حوالے سے مشیر کھیل سے کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سپورٹس خود کو مشیر کھیل کا باس قرار دیتے تھے، 5 ماہ سے محکمہ سپورٹس کی تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل تھیں جبکہ مشیر کھیل پنجاب کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم بھی 6 ماہ سے التوا کا شکار تھی۔

ذرائع کے مطابق شاہد زمان نے اہم عہدوں پر مرضی سے آوٹ آف میرٹ تعیناتیاں کیں ، جو افسر سیکرٹری سپورٹس سے اختلاف کرتا اسکے خلاف انتقامی کارروائی ہو جاتی۔

مشیر وزیراعلی پنجاب وہاب ریاض نے سیکرٹری سپورٹس پر لگائے الزامات کی تصدیق کر دی ، وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بچوں اور سپورٹس کے چالیس کروڑ روپے ہاکی سٹیڈیم میں لگا دئیے گئے ، ہاکی سٹیڈیم میں پیسے بلاوجہ لگائے گئے حالانکہ یہاں بین الاقوامی کھیل نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ  لاکھوں روپے میں قذافی سٹیڈیم کے درختوں کو بھی پینٹ کر دیا گیا ، شاہد زمان نے چھ ماہ سے سپورٹس کا کوئی ایونٹ بھی نہیں ہونے دیا ، شاہد زمان پر کرپشن کے الزامات کی تحقیق شروع کر دی ہے، سرکار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو سیکرٹری سپورٹس کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے