اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہر کھلاڑی کا ہر میچ میں پرفارمنس دینا مشکل ہو جاتا ہے: شاہد آفریدی

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا ہر میچ میں پرفارمنس دینا مشکل ہو جاتا ہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری ہو تو فاسٹ باؤلر نہیں کھیل سکتا، مجھے شاہین آفریدی نے کبھی نہیں کہا کہ انجری ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی جوڑی کافی عرصے سے کامیاب رہی ہے، پاکستان نے ورلڈ کپ میں نسیم اور شاہین کی جوڑی کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر، شاہین، فخر اور رضوان نے ماضی میں بہترین پرفارمنسز دیں اور آگے بھی دیں گے، بابر اعظم بہت مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارمنس دیتے ہیں جو میں نے بہت کم دیکھا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور امید ہے وہ اچھی سلیکشن کریں گے، بنچ سٹرینتھ بہتر ہوگی تو مشکلات میں کمی ہو جائے گی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پرفارمنس نہ ہو رہی ہو تو کھلاڑی کو آرام دیا جا سکتا ہے، پوری سیریز میں آرام نہیں دیا جا سکتا، ایک میچ میں دے سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے