اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

میلبرن ٹیسٹ: جوئیل ولسن کی امپائرنگ صلاحیتوں پر سوالات اٹھنے لگے

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ امپائرز کے پینل میں شامل جوئیل ولسن کی امپائرنگ صلاحیتوں کو زنگ لگ گیا۔

میلبرن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بدھ کو آسٹریلوی بیٹر مچل مارش کو آغاز پر ہی  شدید حیرت کے 2جھٹکے لگے جب انھیں لگاتار 2 بالز پر امپائر جوئیل ولسن نے آؤٹ قرار دیا، دونوں بار وہ ڈی آر ایس کی مہربانی سے وکٹ بچانے میں کامیاب رہے۔

ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہونے پر مارش نے کریز سنبھالی اور فوراً ہی انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑا، حسن علی کی ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل پر ولسن نے انگلی اٹھادی، جس پر مارش نے ساتھی بیٹر لبوشین سے مشاورت کے بعد ریویو کا اشارہ کیا، وہ خود کچھ زیادہ پراعتماد دکھائی نہیں دے رہے تھے تاہم ریویو کے دوران گیند کے بیٹ کو چھونے کی تصدیق ہوگئی۔

وہ خود بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، ولسن کا فیصلہ تبدیل کردیا گیا، اس موقع پر کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا مارش خود جانتے تھے کہ گیند پہلے  بیٹ سے لگی ہے، اگر وہ یہ جانتے ہوتے تو خود فوری طور پر ریویو لے لیتے۔ اگلی گیند پر ولسن نے مارش کو کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیا مگر اس بار بیٹر زیادہ پراعتماد تھے۔

انھوں نے فوراً ریویو لیا، جس پر گیند کے بیٹ کے بجائے پیڈز سے ٹکرا کر پیچھے جانے کی تصدیق ہوئی ، اس طرح وہ دوسری بار بھی وکٹ بچانے میں کامیاب رہے، کمنٹری میں مصروف وسیم اکرم نے جوئیل ولسن کی امپائرنگ پر شدید حیرت ظاہر کی۔

یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ولسن کی امپائرنگ کافی ناقص رہی ہے، 2022 کے آغاز سے اب تک ان کے 37 فیصد فیصلے ڈی آر ایس پر تبدیل ہوئے، یہ کسی بھی امپائر کے تبدیل ہونے والے فیصلوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اس سے قبل ولسن نے ایجبسٹن میں پہلے ٹیسٹ کے دوران 8 غلط فیصلے دیئے ، ہیڈنگلے میں کرس گفینی کے 7 فیصلے تبدیل ہوئے تھے اس لیے دونوں کو چوتھے اور پانچویں ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے