اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلپ کیچز پکڑنے میں پاکستان ٹیم دوسری ٹیموں سے بہت پیچھے رہ گئی

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سلپ کیچنگ کے معاملے میں دوسری ٹیموں سے پیچھے رہ گئی جب کہ گرین کیپس آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سلپ کیچنگ بولرز کیلئے خاصی مددگار ہوتی ہے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی پچز میں تو ان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ایک اچھا کیچ میچ کا نقشہ بدل دیتا ہے مگر پاکستان اس شعبے میں دیگر ٹیموں سے پیچھے نظر آنے لگا،گذشتہ 3 سال کے ریکارڈز پر نظر ڈالی جائے تو جنوبی افریقہ 89 فیصد کیچز تھام کر سرفہرست ہے۔

بھارت 87.5 فیصد کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ (85.7) تیسرے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش (85.7) چوتھے، ویسٹ انڈیز (79.5) پانچویں، انگلینڈ (78.3) چھٹے، آسٹریلیا (76.8) ساتویں، پاکستان (72.4) آٹھویں اور سری لنکا (72.0) نویں نمبر پر ہے۔

حالیہ ٹیسٹ سیریز عبداللہ شفیق کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی،انہوں نے ابھی تک صرف ایک کیچ لیا ہے جبکہ 4 ڈراپ کیے ہیں، پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز عبداللہ نے آسٹریلوی اوپنرعثمان خواجہ کو 21 کے سکور پرموقع دیا۔

میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر(2رنز) کا کیچ ڈراپ کیا،بدھ کو جوش ہیزل ووڈ(0رنز) کو بھی ان کی غفلت سے موقع ملا، گذشتہ روز پاکستان کے ابتدائی وار کارگر ثابت ہوئے۔

کینگروز 46 پر 4 وکٹیں گنوا چکے تھے کہ عامر جمال کی شاندار آؤٹ سوئنگر پر گیند مچل مارش(20 رنز) کے بیٹ کا کنارہ چھوتی ہوئی پہلی سلپ میں گئی جہاں عبداللہ شفیق نے کیچ ڈراپ کردیا۔

جارح مزاج بیٹر نے اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ 153 رنز کی شراکت سے میچ کا نقشہ بدل دیا،انہوں نے آسٹریلوی ٹوٹل میں 96 رنز کا حصہ ڈالا۔

مجموعی طور پر عبداللہ شفیق کے ڈراپ کیچز کی وجہ سے میزبان ٹیم کو 137 رنز اضافی بنانے کا موقع ملا، بالآخر کپتان شان مسعود نے ان کو سلپ سے ہٹایا اور بابراعظم کو لے آئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے