اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ آسٹریلیا: ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

29 Dec 2023
29 Dec 2023

(ویب ڈیسک) دورہ آسٹریلیا میں کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے ڈسپلن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچ کے دوران میچ  نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر گہری نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کھلاڑیوں کو متنبہ کردیا گیا ہے کہ جو کھلاڑی میچ کے گیارہ پلیئرز میں شامل نہیں ہونگے ان  پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈریسنگ روم میں دوران میچ نیند پوری کرنے والوں پر بھی جرمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈریسنگ روم میں سونے والے کھلاڑی پر 500 ڈالر جرمانہ عائد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سابقہ مینجمنٹ کے دور میں کھلاڑی ڈریسنگ روم میں نیند پوری کرتے تھے اسی لیے  ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ نیند ہوٹل میں پوری کرکے آئیں، ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح کردیا کہ وہ پرانی عادات بدل ڈالیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کی ہدایات پر عمل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے