اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایک پارٹی الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی غائب ہو گئی: فردوس عاشق اعوان

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک جماعت الیکشن کیلئے تڑپ رہی تھی لیکن الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی غائب ہو گئی۔

لاہور میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی چور دروازے سے الیکشن میں آنا چاہتی ہے، تحریک انصاف کھلے دروازے سے الیکشن میں آئے تو ویلکم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ریلیف کسی خاص جماعت کو مل رہا ہے، عدالتوں کو تسلیم کریں، معیار ایک ہونا چاہئے، پسند ناپسند نہیں ہونی چاہئے، 9 مئی میں مفرور یا نامزد ملزم پر قانون لاگو ہونا چاہئے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد سکروٹنی الیکشن کا حسن دوبالا کر رہی ہے، امیدواروں کی سکروٹنی اور شمولیت الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے