اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی: بیرسٹر گوہر علی خان

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(ویب ڈیسک) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں عدالت سے انصاف ملے گا، ہمیں امید ہے عدالتیں انصاف کریں گی، الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹو لے، پی ٹی آئی امیدوار پرامن رہیں، سخت حالات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف بانی پی ٹی آئی نہیں کسی اور کو بھی الیکشن نہیں لڑنے دے رہا، آئین کے مطابق بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکن پرامن رہیں، جیت بلے کی ہو گی، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی، جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، کسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، نواز شریف پلان کے تحت آیا، وہ نہیں چاہتا پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے۔

گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ایسی حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جا سکتی، الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانا چاہئے، الیکشن کمیشن کو ان زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے