اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقررہ مدت میں اجراء یقینی بنانے کی ہدایت

28 Dec 2023
28 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقررہ مدت میں اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے الفلاح بلڈنگ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقررہ مدت میں اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز فنکشنل کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے