اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات تک الیکشن کمیشن افسروں، ملازموں کی تمام چھٹیاں منسوخ

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کھلے رہیں گے، عام انتخابات تک الیکشن کمیشن کے افسروں اور ملازموں کی ہفتہ، اتوار سمیت تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

الیکشن کمیشن افسروں کی جانب سے 23 دسمبر کو چھٹی کرنے پر چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق آئندہ عام انتخابات تک عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، چیف الیکشن کمشنر نے چھٹی کرنے والے افسروں کو آخری وارننگ دے دی۔

جاری سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن ملازموں کی الیکشن تک ہفتہ وار و دیگر چھٹیاں ختم کر دی گئیں، تمام اعلیٰ افسر سٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19 گریڈ سے کم کے ملازمین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہو گی۔

سرکلر میں مزید کہا گیا کوئی اور افسر الیکشن کمیشن کے ملازمین کو چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہو گا، 23 دسمبر کو اجلاس میں بعض افسر اہم امور کی انجام دہی کیلئے غیر حاضر تھے، الیکشن کمیشن کے اہلکار اور افسر ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے