اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتساب عدالت: توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز کی نقول فراہم کیے بغیر سماعت ملتوی

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور دیگر ٹیم عدالت پیش ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

فریقین نے عدالت میں ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے، بانی پی ٹی آئی نے دونوں ریفرنسز میں درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کررکھی ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے دونوں ریفرنسز میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

سماعت کے دوران ملزمان کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم نہ کی جاسکیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے