(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی میں کمپلینٹ سیل کے ذریعے 11 ہزار سے زائد عوامی شکایات موصول کی گئیں۔
ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق حکومت پنجاب کےعوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور کرپشن فری پاکستان وژن کے مطابق کمپلینٹ سیل کو مختلف ذرائع سے موصول ہونے والی عوامی شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے پلرا کو رواں مالی سال فروری2023 سے اب تک 11044 شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں بذریعہ واٹس ایپ 757، پلرا ہیلپ لائن کے ذریعے828، بذریعہ پنجاب زمین ایپ 9312،پرائم منسٹر پورٹل86 اور چیف منسٹر پورٹل کے ذریعے 36 اوردیگر شعبوں سے 25 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ان شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ اتھارٹی میں عوامی شکایات کے ازالے، بروقت انصاف اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کوبروئے کار لا یا جارہا ہے۔