اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ کومل میر کو گندے برتن میں کھانا کیوں کھانا پڑا؟

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ کومل میر کا شمارپاکستان کی شوبزانڈسٹری میں ابھرتے ہوئے سٹارز میں ہوتا ہے اور وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوا رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کومل میر نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایسے کام بھی کرنے پڑے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

اداکارہ نے اپنے ڈرامے کے ایک سین کی شوٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سین میں انہیں گندے برتنوں سے جھوٹا کھانا کھانا تھا جوان کیلئے بہت مشکل تھا۔

کومل میر نے بتایا کہ ڈائریکٹر نے دوپہر کے بچے ہوئے گندے برتن منگوائے اور کہا کہ اس میں سے کھانا کھاؤ، میں نے تھوڑی چیٹنگ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ڈائریکٹر نے منع کردیا اور کہا کہ صحیح سے کھاؤ۔

اداکارہ کی جانب سے ایک اور سین کے حوالے سے بتایا گیا کہ سین میں مجھے میری چچی نے تھپڑ مارنا تھا، وہ سچ میں تھپڑ مارا گیا، میں بہت روئی اور اپنی والدہ سے فون کرکے کہا مجھے اداکاری نہیں کرنی لیکن وہ ایک مختلف تجربہ تھا جو میں نے کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے