اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا تسلسل نہ ٹوٹ سکا

27 Dec 2023
27 Dec 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی قسمت کا ستارہ بدستور گردش میں ہے، سٹار بیٹر میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بھی ناکام رہے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں، آسٹریلوی ٹیم 318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 124 رنز درکار ہیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں پیٹ کمنز نے اپنا شکار بنایا۔

بابراعظم کیلئے سال 2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بالکل اچھا ثابت نہیں ہوا ہے، وہ 8 ٹیسٹ میچز کی اننگز میں ایک مرتبہ بھی 50 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔

ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بابراعظم ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں، ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سابق کپتان کو ایک موقع ضرور ملے گا۔

پاکستان نے رواں برس محض 5 ٹیسٹ میچز کھیلے، جس میں گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ کیخلاف تھا، اس میں بابر دو اننگز میں 24 اور 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

 جولائی 2023 میں، پاکستان نے 2 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کیا، سیریز پاکستان کے نام رہی لیکن بابراعظم کا بیٹ یہاں بھی نہ چلا۔

انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 13 اور 24 رنز بنائے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران ایک اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے 39 رنز کا حصہ ڈالا۔

اسی طرح دورہ آسٹریلیا کے دوران پرتھ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 21 اور 14 رنز بنائے تھے جبکہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے