اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری 31 جنوری کو کھول دیا جائیگا: محسن نقوی

26 Dec 2023
26 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری 31جنوری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے اڈہ پلاٹ رائیونڈ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اڈہ پلاٹ رائیونڈ سے مراکہ ملتان روڈ تک 8 کلو میٹر طویل پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پورے روٹ پرجاری کاموں، زیر تعمیر پلوں کا مشاہدہ کیا اور جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پتھر ڈالنے کے کام کا جائزہ لیا۔ ایف ڈبلیو اوکے کرنل سمیع نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

 ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے امور سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی، انشاء اللہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا، منصوبے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔ صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، بلال افضل، چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ایم ڈی نیسپاک،ایف ڈبلیو او کے حکام اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاری ملزم کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکتے،کل کورٹ نے کہہ دیا ہے، انتظامیہ صاف ،شفاف الیکشن کرانے کیلئے پورا کردار ادا کرے گی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سموگ بڑھی ہوئی ہے، اس پر ہم نے آج بھی میٹنگ کی ہے، بارش کیلئے بادل چاہئیں، کل بادل آرہے ہیں لیکن بادلوں کی اونچائی بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو رنگ روڈ کا یہ حصہ پورا کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، موٹروے کا سدرن لوپ 31جنوری سے ٹریفک کیلئے کھول دیں گے، ہم نے یہاں ڈیڑھ گھنٹے کا وزٹ کیا ہے، جب فوگ زیادہ ہوتی ہے تو کام سست روی کا شکار ہوجاتا ہے، مجھے امید ہے ایف ڈبلیو او اس پراجیکٹ پر بھی ہمیں ناامید نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ٹائم لائن سے بہت آگے جارہے ہیں، ہم دوڈھائی سال کا پراجیکٹ 6 ماہ میں مکمل کرلیں گے، سب سے بڑا مسئلہ موسم کا ہے، پوری موٹروے کی ٹریفک بند ہوکر امامیہ کالونی پھاٹک والی سائیڈ پر آگئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے