اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی انٹرنیشنل برانڈ کا لباس زیب تن کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ،اداکارہ تنقید کے جال میں پھنس گئیں

25 Dec 2023
25 Dec 2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ہانیہ عامر نے عیسائی برادری کی عید کرسمس کے موقع پر معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ کا بولڈ لباس زیب تن کیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔ویڈیو میں ہانیہ عامر فیشن برانڈ ’زارا‘ کے سُرخ رنگ کے بولڈ لباس میں ملبوس کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے جیسے ہی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُنہیں اسرائیل کا حامی کہنا شروع کردیا۔مومنہ ادریس نامی صارف نے کہا کہ “ہانیہ نے زارا کا لباس پہن کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہیں”۔

واضح رہے کہ معروف انٹرنیشنل فیشن برانڈ ' زارا ' کی  نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا تھا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیا تھا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے