24 Dec 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں وکٹ کیپر کے انتخاب نے ٹیم مینجمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی فارم اور فٹنس پر ٹیم مینجمنٹ مطمئن نہیں جبکہ مینجمنٹ سرفراز احمد کو پرتھ ٹیسٹ کی بنیاد پر میلبرن ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے پر بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔
ٹیم مینجمنٹ سرفراز احمد اور محمد رضوان کو ایک ساتھ کھلانے کے حق میں بھی نہیں، اگر محمد رضوان میچ کھیلتے ہیں تو سرفراز احمد ڈراپ ہوں گے، میلبرن ٹیسٹ کیلئے ٹیم مینجمنٹ تاحال وکٹ کیپر سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی۔