اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سال 2023 میں زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کرنیوالے کرکٹرز

24 Dec 2023
24 Dec 2023

لاہور: (عثمان فیاض) سال 2023 جلد ہی ماضی کا قصہ بن جائے گا، رواں برس کرکٹ کی دنیا میں قومی کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آئے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے یہ سال کارکردگی کے لحاظ سے جیسا بھی ہو لیکن ذاتی زندگی کے لحاظ سے یہ سال ان کے لئے خوش قسمت رہا، کئی کھلاڑیوں نے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

رواں سال قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

شان مسعود

قومی کرکٹر بلے باز اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پشاور سے تعلق رکھنے والی لڑکی نش خان سے 21 جنوری 2023 کو نکاح کیا تھا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اپنی اہلیہ سے متعلق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی ہونے والی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے نش خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے مزید بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ نش خان سے لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے، اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔

شاداب خان

آل راؤنڈر شاداب خان نے 24 جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔

نکاح کی تقریب نجی رکھی گئی جبکہ شادی کی تصاویر بھی جاری نہیں کی گئی تھیں، اس کے علاوہ کرکٹر کی اہلیہ سے متعلق بھی تمام معلومات کو نجی رکھا گیا تھا۔

تاہم شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ایک تصویر شیئر کر کے اس خبر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

حارث رؤف

7 جولائی 2023 کو پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اور ماڈل مزنا مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Galat record kia gaya': Haris Rauf clarifies a certain act of his during  wedding photoshoot with Muzna Malik - The Current

شادی کی تقریب لاہور میں انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا، تیز رفتار باؤلر نے کڑھائی والی شیروانی زیب تن کی جس میں سنہری بٹن تھے۔

شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

دونوں کا نکاح فروری 2023 میں ہوا تھا، کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اہم ٹورنامنٹ کے فوراً بعد شاہین شاہ آفریدی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

امام الحق

رواں سال کے آخر میں 26 نومبر 2023 میں اوپنر بلے باز امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

امام الحق نے ایکس پر نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انمول محمود کو جیون ساتھی ہونے کے ساتھ بہترین دوست قرار دیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج ہم نہ صرف جیون ساتھی بن گئے ہیں بلکہ ہماری دوستی مزید مضبوط ہوگئی ہے جس کی بنیاد ہماری محبت کی کہانی ہے۔‘

فہیم اشرف

امام الحق کی شادی کے دنوں میں ہی پنجاب کے شہر پھول نگر میں آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھی شادی کر لی تھی۔

فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کے ایک صحافی نے فہیم اشرف سے سوال پوچھا تھا کہ بھابھی کو تحفہ کیا دیں گے؟ جس پر کرکٹر نے کہا کہ انہیں میں مل گیا ہوں، کیا کم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے