اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

حکومت نے پی سی بی کومیڈیا رائٹس بیچنے سے روک دیا

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو میڈیا رائٹس کی فروخت سے روک دیا جب کہ ہر بڑے فیصلے سے قبل منظوری لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو حکومت کی جانب سے صرف روزمرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے،اس سے کئی اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ پی ایس ایل کا انعقاد فروری میں ہونا ہے تاہم تاحال میڈیا و دیگر رائٹس کی فروخت ہی نہیں ہو پائی۔

بورڈ نے پراسس شروع کیا تو حکومت کی جانب سے خط موصول ہو گیا جس میں پہلے اجازت طلبی کا کہا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ حکام پریشان ہیں کہ اگر ہر کام سے پہلے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم سے منظوری لینا پڑی تو معاملات تاخیر کا ہی شکار ہوں گے۔

پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس فروخت ہونے میں جتنی دیر ہوئی ویلیو اتنی ہی کم ہوتی جائے گی،حکومت کو اصل اعتراض طویل المدتی معاہدوں پر ہے۔

پی سی بی کو یاد دہانی کرا دی گئی کہ وہ انتہائی ضروری مختصر المیعاد کنٹریکٹس کرے جس کا اسے اختیار حاصل ہے، اب اس حوالے سے حکومت کو تمام طریقہ کار سے آگاہ کرتے ہوئے اجازت طلب کی جائے گی۔

یاد رہے کہ براڈ کاسٹ سمیت پی ایس ایل کے 7،8 ٹینڈرز پر کام روک دیا گیا ہے، طریقہ کار کے مطابق بڈر کی پہلے ٹیکنیکل اور پھر فنانشل بڈ کا جائزہ لینے کے بعد معاہدہ کیا جاتا ہے۔

کم مدت کے کنٹریکٹس سے زیادہ آمدنی کا امکان محدود ہونے کا خدشہ ہے، پی ایس ایل 9کے شیڈول کا بھی ابھی اجرا نہیں ہو سکا۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا رائٹس کی فروخت کے بعد ہی ایسا ہو پائے گا۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کے میڈیا رائٹس کی فروخت سے پی سی بی کو8 سے 10 ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے