اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بی آربی نہر کنارے بنایا گیا سائیکلنگ ٹریک 8سال بعد بھی غیر فعال

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز) بی آربی نہر کنارے بنائے گئے سائیکلنگ ٹریک کو 8سال بعد بھی فعال نہ کیا جاسکا۔

ایک طرف سائیکلنگ کے فروغ  کا غلغلہ تو دوسری جانب  جلو واکنگ اینڈ سائیکلنگ ٹریک  پارک  کے لیے 2023ء بھی اچھی خبر نہ لاسکا، بی آربی نہر کنارے بنائے گئے  سائیکلنگ ٹریک کو 8سال بعد بھی فعال نہ کیا جاسکا۔

شہر کی آلودگی اور شورشرابے سے  دور،جلوموڑ میں  بی آر بی نہر کے کنارے  پر 2015 ءمیں جدید واکنگ اینڈسائیکلنگ ٹریک منصوبے پر کام شروع ہوا، افتتاح کرنے والوں کی طرف سے نوید سنائی گئی کہ تین سال کے دوران ٹریکس کی تکمیل کے بعد اِنہیں فعال کردیا جائے گا۔

منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل بھی ہوگیا لیکن آج  8برس  بعد بھی یہاں سائیکلنگ  ٹریک کو فعال نہیں کیا جاسکا۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یہاں شہریوں کو اپنی سائیکلوں کے استعمال کی سہولت دینےکے ساتھ اُنہیں معمولی  کرائے پر پارک انتظامیہ کی طرف سے سائیکلیں فراہم  کرنے  کی سہولت بھی دی جاتی لیکن آج بھی پارک کا تین کلومیٹرطویل سائیکلنگ ٹریک اِس بات کا  منتظر ہے کہ اِسے جس مقصد کے لیے تعمیر کیاگیا  ہے اُسے پور ابھی  کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے