اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9: زلمی کی فرمائش پر پشاور کو ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان روشن

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے پشاور کو ایک میچ کی میزبانی ملنے کا امکان روشن ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں شائقین کے بھرپور اصرار پر بھی  پشاور میں کوئی پی ایس ایل میچ نہیں کروایا جا سکاتھا، اس کی وجہ گزشتہ 2 سال سے تعطل کا شکار ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا تعمیراتی منصوبہ تھا، خیبرپختونخوا حکومت نے اب پشاور میں ایک میچ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے پی سی بی سے رابطہ کرلیا ہے اور حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کروانے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی وفد نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سمیت حکومتی شخصیات سے تبادلہ خیال کیا، میچ سے قبل حیات آباد سٹیڈیم کو بورڈ کی تحویل میں دینا ہوگا، خیبرپختونخوا کے محکمہ سپورٹس نے پی ایس ایل میچ پشاور میں کرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینیو میں باقی کام جنوری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پی سی بی کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو اتوار تک قواعد و ضوابط تیار کرے گی، اگلے ہفتے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے، پی سی بی نے انفراسٹرکچر اور ڈومیسٹک شعبہ جات کے ممبران سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ امید ہے پی ایس ایل کے ایک میچ کی میزبانی پشاور کو مل جائے گی، ہماری بات چیت جاری ہے اور پی سی بی کے وفد نے پشاور کا دورہ بھی کیا،باقی معاملات طے پا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے