22 Dec 2023
(ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے، کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے، میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے، علاوہ ازیں انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔