اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ورسٹائل اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو وائرل

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) مقبول ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جس کے لیے اُنہوں نے سُرخ اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔

اس شادی میں جہاں یمنیٰ زیدی کی سادگی کے خوب چرچے ہوئے تو وہیں اداکارہ نے تقریب میں ڈانس کرکے دھوم مچادی جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی نئی آنے والی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے گانے ‘شیندی’ پر ڈانس کیا جسے وہاں موجود مہمانوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ میری نئی آنے والی فلم ‘نایاب’ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے”۔

اداکارہ کے ڈانس کو ناصرف شادی کی تقریب کے مہمانوں نے پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی یمنیٰ زیدی کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ شاندار ڈانس بھی کرسکتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ شوبز ستاروں نے بھی یمنیٰ زیدی کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے اُن کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس فلم میں یمنی زیدی ‘نایاب’ نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اُسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے