اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 631 افراد گرفتار، 140 مقدمات درج

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کا تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران مجموعی طور پر اب تک 140 مقدمات درج کر کے 631 ملزمان کو گرفتار کیا چکا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں 16 مقدمات، کینٹ میں 12، سول لائنز میں 10، صدر میں 17، اقبال ٹاؤن میں 71 اور ماڈل ٹاؤن میں 14مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سٹی ڈویژن میں 110 ملزمان، کینٹ میں 127، سول لائنز میں 73 ملزمان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے، شہر کے 23 ہاٹ سپاٹ پوائنٹس پر ایک ساتھ انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، متعلقہ ڈویژنل افسران کو ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران موجود رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے