اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوسی پی فلم فیسٹیول: علی عابد کی شارٹ فلم’’ حرام زادے‘‘ کی پہلی پوزیشن

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے فلم اینڈ تھیٹر میں ڈگری حاصل کرنے والے طلباء نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے اوریہ طلبا عوامی مسائل سمیت دیگرموضوعات پر مبنی خود مختار فلموں کی تخلیق میں حصہ لے رہے ہیں ۔

پاکستانی طلبا اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےڈاکیومینٹریز،شارٹ فلمز اور میوزک ویڈیوز بنا کر اس انڈسٹری کو جدت فراہم کر رہے ہیں ، یہ فلمیں فلم میکنگ کانسپٹس اورٹیکنیکل انوویشن میں بھی بڑھ چڑھ کر دیکھی جاتی ہیں۔

طلبا کو صلاحیتوں کو اس انڈسٹری میں مزید نکھارنے کیلئے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب( یوسی پی ) کے زیراہتمام تیسرے سالانہ فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ فیسٹیول کے دوسرے روز ملک بھر کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں سے طلباوطالبات کی منتخب58 ویڈیوز،ڈاکیومینٹریز،شارٹ فلمز اور میوزک ویڈیوزکی نمائش کی گئی۔

لالی ووڈ کےمعروف ڈائریکٹراوراجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹوڈائریکٹر شاہد ندیم، پلے رائٹر فصیح باری خان اور ویڈیو ڈائریکٹر حمزہ یوسف نے طلباوطالبات کی فلمز اوروڈیوزکا تفصیلی جائزہ لیا اور انکی محنت کو خوب سراہا۔

 فیسٹیول میں میوزک ویڈیوز کیٹیگری میں اریبا زیدی کی ویڈیو’’ سوچ ‘‘،عبدالرحمان کی ڈاکیومینٹری ’’کھرا ‘‘اور علی عابد کی شارٹ فلم’’ حرام زادے‘‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرزمیں کیش انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

شاہد ندیم اور فصیح باری خان نے فلم ٹاکس سیشن میں اپنے تجربات اور مشاہدات کو بیان کیا اور حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلسل تیسرے سال فلم فیسٹیول کا کامیاب انعقاد یوسی پی فلم فیسٹیول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور پہچان کا مظہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے