اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

غزہ کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں ،انسانی بنیادوں پراظہاریکجہتی کی: عثمان خواجہ

22 Dec 2023
22 Dec 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کے چارج پر عثمان خواجہ کا اہم رد عمل سامنے آیا ہے،اپنے بیان میں آسڑیلوی کرکٹر نے کہا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،جوتوں کے اوپر غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔

آسڑیلوی کرکٹر عثمان خواجہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پراظہار یکجہتی کی، میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں بلکہ اس میں انسانی حقوق کی بات ہے۔

کرکٹر نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے چارج کے اوپر کرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں، بلے پر سٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا،جیسے باقیوں کے ساتھ برتاؤ ہے ویسے ہی میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نےمیرا ہر محاذ پر ساتھ دیا ہے،میں آئی سی سی کے ہرقانون کی پاسداری اور احترام کرتا ہوں،میں بازو پر آرم بینڈ اب دوبارہ نہیں پہنوں گا،مجھے صرف معصوم مرتے بچوں کی ویڈیوز نے جھنجھوڑا، میں جب معصوم بچوں کو مرتے دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹی نظر آتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے