اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گلبرگ: ایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن،16 املاک سیل

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ٹیپا اور ٹاؤن پلاننگ ونگ ایل ڈی اے نے گلبرگ میں آپریشن کے دوران 16 املاک کو سیل کردیا۔

ٹیموں نے مین بلیوارڈ گلبرگ کے اطراف میں آپریشن کیا، ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مشترکہ آپریشن کرکے 16 املاک سیل کر کے تجاوزات کو ہٹا دیا۔

مشترکہ ٹیموں نے پارکنگ ایریا میں تجاوزات قائم کرنے پر صدیق ٹریڈ سینٹر کا مینجمنٹ آفس سیل کر دیا ، نجی بینک،کولوک ورک، کوسا نوسٹرا کو سربمہر کر دیا گیا، دفتر خاوان کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات ہٹاکر سیل کر دیا گیا۔

ٹیموں کی جانب سے نجی بینک کا مینجمنٹ آفس سربمہر کردیاگیا،  ایمپائر سینٹر اورکنگسٹن پلازہ کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات مسمار کر دی گئیں، شاپیئر کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات ہٹا کر سیل کر دیا گیا۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے  ٹپسٹری سیون ریستوران، یمز ریستوان، اطہر شہزاد سیلون، کینسور، ٹیک ورکس کو بھی سربمہر کردیا جبکہ منی ٹاور اور لاہور سینٹر کے سیٹ بیک ایریا سے تجاوزات مسمار کر کے سیل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن سے قبل ان املاک کو تصیحی اقدامات کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے