اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ، ان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے: نوازشریف

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتیں ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

پارٹی کے اقلیتی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کےلیےخدمات پراقلیتی برادری کوسلام پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، میرے لیےسب برابرہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مسلم لیگ(ن) میں روز بروز اقلیتی برادری کا اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان ایک گلدستہ ہے اور اس کومل کرسجائیں گے، پاکستان اقلیتوں کےبغیرمکمل نہیں، اقلیتی برادری نےملک کےلیےبہت قربانیاں دیں، میں اقلیت سے ایسے فوجیوں کو بھی جانتا ہوں جنہوں نے وطن کیلئے قربانیاں دیں۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ اقلیتیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، قائد اعظم کے کئی ساتھی  ہندو اور کرسچن برادری سے تعلق رکھتے تھے، اقلیتی برادری نے پاکستان بنانے میں قائداعظم کا ساتھ دیا، ہم سب ایک ہی ملک کے باشندے ہیں،   ہمیں اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ بھی آگے بڑھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے