اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کولیسٹرول اور ذیابیطس کنٹرول کرنے کیلئے کون سی خوراک بہتر؟

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک) اگر اپنی خوراک میں وہ اناج، دالیں ، پھل اور سبزیوں کو شامل کیا جائے جن میں شوگر کی سطح انتہائی کم ہو اور پروسیس شدہ نہ ہوں تو اس سے کولیسٹرول اور امراض قلب کے خطرے کو کم اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچا جا سکتا ہے۔

برطانوی محققین کی ایک تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ کم شوگر اور بغیر پروسیس کی ہوئیں نباتات پر مبنی غذاؤں کے ذریعے سنگین امراض سے بچا جاسکتا ہے اور عمر میں بھی اضافے کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

یو کے بائیو بینک نے اپنے ایک مطالعے میں 113,000 سے زیادہ شرکاء کے 12 سالہ غذائی معمولات کا جائزہ لیا اور وہ بھی تازہ پھل، سبزیاں، اناج اور دالوں پر مبنی خوراک کی بنیاد پر۔

مذکورہ بالا تجزیے کے نتائج ذیابیطس اور میٹابولزم کے جریدے میں شائع ہوئے جس میں بتایا گیا جن لوگوں نے اناج، پھل اور سبزیوں کو اپنی خوراک بنایا اور غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال محدود کردیا، تو ان میں ذیابیطس کے خطرے میں 24 فیصد کمی واقع ہوئی۔

مزید برآں ایسے لوگوں میں دوسروں کی بہ نسبت صحت مند وزن، باڈی ماس انڈیکس اور کمر کے فریم میں کمی دیکھی گئی جبکہ ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کی سطح بھی بہتر رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے