اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمارا بیانیہ واضح، کوئی ادارہ آئین و قانون سے ماورا حرکت نہ کرے: جاوید لطیف

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے ہمارا بیانیہ بڑا واضح ہے کہ کوئی ادارہ آئین و قانون سے ماورا حرکت نہ کرے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہاں کا ٹرمپ آج جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے جمہوریت پر حملہ کیا، عدالتوں نے نوٹس لیا ہوتا توان میں 9مئی کے حملے کرنے کی جرات نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ آج لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی جاتی ہے، وہ شخص چاہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اس کے لیے مداخلت کرے، ہمارا بیانیہ بڑا واضح ہے،کوئی ادارہ آئین وقانون سے ماورا حرکت نہ کرے، ہم چاہتے ہیں اداروں میں بیٹھے لوگ آئین و قانون کی پاسداری کریں۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع ملنے چاہئیں، کسی بے گناہ کو کسی حال میں ہراساں نہیں کیا جا نا چاہیے، کسی بے گناہ کو کسی ادارے میں بیٹھا شخص ہراساں کرتا ہے تو غلط ہے، ہم چاہتے ہیں کوئی دباؤ میں آکر یا کسی کی خواہش پر فیصلہ نہ دے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس ختم ہونے پر نوازشریف پاکستان بھر میں نکلیں گے، قائد ن لیگ پاکستان بھر میں عوام سے مخاطب ہوں گے، 8فروری 2024کو 2013سے زیادہ اکثریت حاصل کریں گے، ہم پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک خوفناک کھیل کھیلا جارہا ہے، آج خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے، نوازشریف ہی معیشت کو درست کرنے کیلئے قوم کی امید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے