اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 2روز کی توسیع مانگ لی

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی میں توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ تاریخ میں تبدیلی کئے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے صرف 3 دن دیئے گئے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے 7 دن مختص کئے گئے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مراسلے میں لکھا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اس کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں، کاغذات نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سیز بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں، دستاویزات مکمل کرنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہو جاتے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کرے، الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ تاریخ تبدیل کئے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے