اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری پرویز الہٰی کا تین قومی و تین صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ  تین قومی اور تین صوبائی  اسمبلی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔

صحافی  نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل رہی ہے؟ جس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیلڈ ہی کوئی نہیں لیول کیا ہونا ہے، صحافی نے پوچھا کیا پارٹی چیئرمین پر آپ کو کوئی اعتراض ہے؟ جس پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ وہ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن نہ ہونے دیا تو ملک کو نقصان ہو گا،  ایسا نقصان ہو گا کہ لوگ ساری تحریک کو بھول جائیں گے، انتخابات ہونے دیں، اچھی سوچ اور کام کی بنیاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

انہوں نے کہا کہ ملک سے دونوں لاڈلوں نواز اور شہباز نے جو کیا ہے غریبوں کو کھانے کو کچھ نہیں مل رہا،  ابھی کل دوبارہ گیس کی قیمت بڑھی ہے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، مجھے دو مرتبہ اٹیک ہوا ہے مگر  ہسپتال نہیں جانے دے رہے، یہ کونسا جنگل کا قانون ہے ۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ  شیخ صاحب سے پرانا رشتہ ہے بزرگوں سے چل رہاہے،  این اے 56 اور57 شیخ صاحب کو دینا ہے اور اس کیلئے بانی پی ٹی آئی کو منانا ہے، شیخ صاحب کی کامیابی کیلئے مکمل کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مروت صاحب اور گوہر صاحب بھی عزیز ہیں، چھ ماہ سے جیل میں ہوں، بانی پی ٹی آئی نے خود پارٹی کا صدربنایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے