اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حسان نیازی کی کاغذات نامزدگی سے متعلق دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کیلئے دائر کی جانے والی درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ 

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حسان نیازی کو سزا ہوچکی ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ ملزم کا ٹرائل چل رہا ہے ابھی وہ نااہل نہیں ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیا کن شرائط اور قانون کے تحت نااہلی ہوسکتی ہے؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ اس قانونی نکتے کی تشریح ضروری ہے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی والدہ نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ آفیسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، حسان نیازی نہ ہی نااہل ہیں اور نا ہی سزا یافتہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنے اور اوتھ کمشنر کو حسان نیازی سے ملاقات کر کے کاغذات نامزدگی کی تصدیق اور دستخط کی اجازت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے