اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے جیل ٹرائل کا 8 دسمبر کا نوٹیفکیشن پیش کیا، وکیل نے درخواست میں ترمیم کے لیے مہلت کی استدعا کی، بعد ازاں عدالت نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 9 دسمبر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت اوپن اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حکم جاری کرے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے