اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

تین جنوری 2024ء کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہو گا، 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) 20 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، گزشتہ روز متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے