اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کےمطابق واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم لوگ اندر بیٹھے تھے تو زوردار دھماکہ ہوا، جیسے باہر آئے تو پولیس اہلکار زخمی پڑے تھے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ وقوعہ کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ کرنے والے کون تھے؟

پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے دونوں سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے، دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

ذرائع پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ، سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سابق چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس حکام کے مطابق سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے