اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ موٹاپےاور ذیابیطس سے محفوظ رہنا چاہتےہیں؟تو پھر ان غذاوں کا استعمال کریں

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے موٹاپےا ور ذیا بیطس سے محفوظ رکھنے والی چند غذاوں کے نام بتا دیے۔

ماہرین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج کا زیادہ استعمال موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کرتا ہے ،ماہرین کی جانب سے  اس تحقیق میں ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا،ان افراد کی غذائی عادات اور صحت کا جائزہ 12 سال تک لیا گیا جس دوران 2600 میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ تازہ پھلوں، سبزیوں اور سالم اناج پر مشتمل غذا کا استعمال جسمانی چربی میں کمی لاتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ ملتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ یہ غذا بلڈ شوگر کی سطح کو معمول پر رکھتا ہے،ورم میں کمی آتی ہے جبکہ گردوں اور جگر کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ پہلی بار یہ ثابت ہوا ہے کہ نباتاتی غذاؤں سے میٹابولزم کے ساتھ ساتھ جگر اور گردوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس تحقیق میں صحت کے لیے مفید نباتاتی غذا کی شناخت کی گئی اور نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ایسی نباتاتی غذائیں نقصان دہ ہوتی ہیں جن کو پراسیس کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سالم اناج، تازہ پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ چینی اور پراسیس غذاؤں کے محدود استعمال سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 24 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اس طرح کی غذا استعمال کرنے والے افراد کا جسمانی وزن بھی کم ہوتا ہے جبکہ پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بھی کم ذخیرہ ہوتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ موٹاپا ذیابیطس کا شکار بنانے والا سب سے بڑا عنصر ہے اور ناقص غذائی عادات سے موٹاپے اور ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے