اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے پہلے دن شہباز شریف سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے این اے 123 اور پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، رہنما مسلم لیگ (ن) رانا مبشر اقبال نے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نذیر چوہان نے پی پی 162 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، آئی پی پی کے صدر نے این اے 119، پی پی 149 اور پی پی 150، رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے این اے 119 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 174 اور میاں اسلم اقبال نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے