اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے : گوہر خان

20 Dec 2023
20 Dec 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تین حلقوں ،لاہور ،میانوالی اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان ملنا اس کا حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹکٹیں دینے سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات چیت کر رہا ہوں، تمام جماعتیں اکٹھی ہو جائیں تو بھی ان کو شکست دیں گے، چاہتے ہیں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں ، چیف جسٹس سے درخواست ہے عوام کےحقوق پر ڈاکہ ڈالنے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔

اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں، ٹکٹوں کا فیصلہ بہت جلد ہو گا، ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن نہ ہونے سے جمہوریت کو نقصان ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے پاس کل کاغذات نامزدگی لے کر جائیں گے، بانی پی ٹی آئی عام انتخابات ضرور لڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے